ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اب کھلاڑی بڑے ہدف کے سامنے گھبراتے نہیں:سچن

اب کھلاڑی بڑے ہدف کے سامنے گھبراتے نہیں:سچن

Thu, 25 May 2017 11:01:31  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،24مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سابق عظیم بلے باز سچن تندولکر نے 1996اور 2003میں ورلڈ کپ کا خطاب نہ جیتنے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت 358کا اسکور ایوریٹ نما دکھائی دیتا تھا،آج بھی یہ ویسا ہی اسکورہو گا، لیکن 2003کے مقابلے اب یہ اتنا مشکل نہیں لگے گا،ابھی 434کا بھی پیچھا کیا جاتا ہے۔سچن نے کہا کہ ہم نے بھی کئی بار تین وکٹ پر 325رنز بنا رکھے ہیں،یہ سب اس وجہ سے کہ فارمیٹ بدلا ہے، قوانین بھی کچھ بدلے ہیں اور حالات بھی بدلے ہیں۔سچن نے کہا کہ ٹی 20کی آمد سے کھیل کے تئیں کھلاڑیوں کا نظریہ بالکل بدل چکا ہے،اگر ہمیں 2003کا فائنل آج کھیلنے دیا جائے تو کھلاڑیوں کا میچ کے تئیں نظریہ ہی کچھ مختلف ہو جائے گا،ہم سب اس میچ میں پہلے ہی اوور سے پرجوش تھے،وہ ایک بہت بڑا لمحہ تھا۔اپنی زندگی پر بنی فلم ’’سچن:اے بلین ڈریمز‘‘کی تشہیر میں مصروف ماسٹر بلاسٹر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹی 20کے آنے سے سوچ بھی بدل گئی ہے،اب کھلاڑی بڑے ہدف کے سامنے گھبراتے نہیں ہے، تو میں کہہ رہا ہوں کہ اب ہمارا نقطہ نظر مختلف ہوتا۔سچن کا عالمی کپ جیتنے کا یہ خواب 2011میں مکمل ہوا۔ماسٹر بلاسٹر نے کہا کہ اصل میں کچھ ٹیموں نے دو یا اس سے زیادہ بار ایسا کیا ہے۔ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا نے یہ کرشمہ کیا۔ہندوستان نے بھی 2011میں دوسری بار یہ ٹرافی اٹھائی۔
 


Share: